ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ 27 ویں روز میں داخل ہو گئی

ایران کے خلاف جنگ 27 ویں روز میں داخل، حملوں کی تعداد اور شدت بڑھ رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران جنگ، مذاکرات کی خبروں کے بیچ حملے تیز

مشرق وسطیٰ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ 27 ویں روز میں داخل ہو گئی ہے۔ حالات میں مزید شدت آ رہی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ سفارتی سطح پر متضاد بیانات بھی سامنے آ رہے ہیں۔امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، لیکن ایران نے انکار کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں۔امریکا اور اسرائیل نے ایران میں بڑے حملے کیے ہیں، جبکہ شیراز میں حملے سے دو کم عمر لڑکے جاں بحق ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ ایران نے جوابی کارروائیاں کرتے ہوئے اسرائیل اور خلیجی ممالک پر حملے کیے ہیں۔ خلیجی ممالک نے حملے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں