امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات پاکستان کے ذریعے جاری، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار نے بتایا کہ امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسحاق ڈار، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات پاکستان کے ذریعے پیغامات کی شکل میں جاری ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ 15 نکات شیئر کیے ہیں جن پر غور کیا جا رہا ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور ترکیے اور مصر سمیت دیگر ممالک کی معاونت بھی حاصل ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں امریکی اور ایرانی وزرائے خارجہ کو بھی ٹیگ کیا، جس سے بین الاقوامی توجہ مزید بڑھ گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مختلف ممالک نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش کی ہے، تاہم ایران نے اپنے دفاع کی واضح حکمت عملی دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں