بائیکاٹ کے بعد دھاندلی کا الزام لگانا بے بنیاد ہے۔ عطا تارڑ

عطا تارڑ نے بائیکاٹ کے بعد دھاندلی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ میدان میں شمولیت کے بغیر دھاندلی کا الزام لگانا بے بنیاد ہے، سیاست میں بائیکاٹ سب سے بڑی غلطی ہوتی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے، اس نے معرکہ حق میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے دشمن کو ان کی زبان میں جواب دینا ضروری ہے۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ہماری اتحادی ہے اور ہر موقع پر بھرپور ساتھ دیتی ہے، جبکہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ پُرامن احتجاج کیے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر قومی سلامتی اداروں کے خلاف مذموم مہم چلائی جا رہی ہے، سیاست میں بات چیت اور مکالمے سے ہی معاملات آگے بڑھتے ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ مثبت رویے سے مسائل کا حل ممکن ہے، اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو فیک نیوز کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرنا چاہئے۔

دیگر متعلقہ خبریں