الیکشن کمیشن نے اسد قیصر کے دھاندلی الزامات پر نوٹس لیا، قانونی کارروائی کی تیاری۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) الیکشن کمیشن پاکستان نے تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کے دھاندلی سے متعلق بیان کا نوٹس لے لیا۔
الیکشن کمیشن نے پیمرا سے اسد قیصر کے بیان کا ٹرانسکرپٹ منگوا کر جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ قانونی کارروائی کی جا سکے۔
اسد قیصر نے ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن پر دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کا عملہ سرکاری ویب سائٹ پر غلط نتائج اپ لوڈ کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے اور اگر یہی معیار ہے تو براہ راست نوٹیفکیشن جاری کر دیا جاتا۔
یہ یاد رہے کہ تحریک انصاف کے بانی کے خلاف پہلے ہی الیکشن کمیشن میں توہین کا کیس زیر التوا ہے۔















