ایتھوپیا میں 12 ہزار سال بعد ہیلی گُبی آتش فشاں پھٹ گیا، جس سے راکھ کے بادل پاکستان تک پہنچ گئے۔
ادیس ابابا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایتھوپیا کے افار ریجن میں 12 ہزار سال سے خاموش ہیلی گُبی آتش فشاں پھٹ گیا، جس سے دھواں 46 ہزار فٹ کی بلندی تک پہنچا۔
فرانسیسی موسمیاتی ادارے کے مطابق، یہ پہلا موقع ہے کہ ہیلی گُبی آتش فشاں اتنے طویل عرصے بعد پھٹا ہے۔ آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ کے بادل یمن، عمان، بھارت اور شمالی پاکستان تک پہنچ چکے ہیں۔
امریکی ماہرین ارضیات نے بتایا کہ اس آتش فشاں کے پھٹنے کا کوئی سابقہ ریکارڈ موجود نہیں۔ ایتھوپیا حکام کے مطابق، آتش فشاں کے پھٹنے سے جانی نقصان یا انخلا کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔















