یورپ میں گرمی سے 3 ہزار 700 افراد ہلاک، ایل نینو کا خطرہ بڑھ گیا

یورپ میں شدید گرمی سے 3 ہزار 700 ہلاکتیں ریکارڈ ہوئیں۔ اقوام متحدہ نے ایل نینو کے دوبارہ فعال ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، جس سے درجہ حرارت میں مزید اضافہ ممکن ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یورپ میں گرمی سے 3 ہزار 700 افراد ہلاک، ایل نینو کا خطرہ بڑھ گیا

یورپ: (رائیٹ ناؤ نیوز) یورپ میں شدید گرمی کی لہر نے 3 ہزار 700 افراد کی جانیں لے لیں۔ مختلف ممالک میں گرمی سے متعلق واقعات میں یہ تعداد ریکارڈ کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کی موسمیاتی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ اگلے چند ماہ میں ایل نینو سسٹم دوبارہ فعال ہو سکتا ہے۔ اس سے عالمی درجہ حرارت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

فرانس میں سب سے زیادہ 2 ہزار 25 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔ بیلجیئم میں 1 ہزار 200 افراد جبکہ نیدرلینڈز میں 480 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق گرمی کی اس لہر نے معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ بزرگ افراد، بچے اور پہلے سے بیمار شہری سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ اگر گرمی کی موجودہ شدت برقرار رہی تو مستقبل میں زیادہ بار شدت کی لہریں آئیں گی، جس سے انسانی جانیں، زراعت اور معیشت متاثر ہو سکتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں