عمران خان کو سیاسی ہیرو نہیں مانتے۔سہیل احمد

سہیل احمد نے عمران خان کو کرکٹ کا ہیرو قرار دیا لیکن سیاسی ہیرو نہیں مانتے۔ ان کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان کو سیاسی ہیرو نہیں مانتے۔سہیل احمد

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینئر اداکار سہیل احمد نے عمران خان کو کرکٹ کا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انہیں سیاسی ہیرو نہیں سمجھتے۔

انہوں نے ایک حالیہ شو میں کہا کہ عمران خان کو ہیرو ماننے سے کوئی انکار نہیں کر سکتا، چاہے ن لیگ کے قائد ہوں یا پیپلز پارٹی کے۔

سہیل احمد کا کہنا تھا کہ ہیرو ہمیشہ ہیرو رہتا ہے، عمران خان اب کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان انہیں بہت پیارے لگتے تھے، مگر انہیں سیاسی ہیرو نہیں کہہ سکتے اور نہ ہی سیاست کی وجہ سے نفرت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ سہیل احمد کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے اور صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں