ایران امریکا مذاکرات کے پیش نظر اسلام آباد ریڈ زون میں داخلہ بند

ایران اور امریکا کے مذاکرات کے پیش نظر اسلام آباد ریڈ زون میں 21 اپریل کو داخلہ بند رہے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران امریکا مذاکرات، اسلام آباد ریڈ زون میں داخلہ بند

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے پیش نظر اسلام آباد ریڈ زون میں داخلہ بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق ریڈ زون میں 21 اپریل کو بھی داخلہ مکمل بند رہے گا۔ شہریوں اور اداروں کو آن لائن کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ریڈ زون میں قائم دفاتر اور اسکولز کو ورک فرام ہوم کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ سرکاری و نجی سرگرمیاں محدود رہیں گی۔

حکام نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر ریڈ زون جانے سے پرہیز کرنے اور اداروں کو آن لائن کام جاری رکھنے کی تاکید کی ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، جس کے تحت ریڈ زون میں سیکیورٹی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں