جرمنی کے صدر فرینک والٹر نے ایران جنگ کو تباہ کُن سیاسی غلطی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔
برلن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جرمنی کے صدر فرینک والٹر نے امریکا کی ایران جنگ کو تباہ کُن سیاسی غلطی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ کے لیے امریکا کا جواز قابلِ قبول نہیں۔
جرمن صدر نے کہا کہ اگر جنگ کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا تھا تو یہ غیر ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنگ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جرمن صدر کے بیان کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغرب کا دوہرا معیار ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے پر خاموشی سے ظاہر ہوتا ہے۔
ایرانی ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں امریکا اور ایران کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے پائیدار تجاویز سننے پر آمادہ ہے۔
واضح رہے کہ یہ جنگ خطے کے امن اور انسانیت کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔ رجب طیب اردوان نے کہا کہ نیتن یاہو کی قیادت میں چلنے والے قتل عام کے نظام کو روکا جانا چاہیے۔











