ٹرمپ کے مقابلے میں ایران کی باتوں پر زیادہ یقین ہے۔ سابق سربراہ سی آئی اے

جان برینن نے صدر ٹرمپ کے مقابلے میں ایران کی باتوں پر زیادہ اعتماد کا اظہار کیا ہے، کہتے ہیں کہ مذاکرات کے حوالے سے ٹرمپ کا مؤقف درست نہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کے مقابلے میں ایران کی باتوں پر زیادہ یقین ہے۔ سابق سربراہ سی آئی اے

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سی آئی اے کے سابق سربراہ جان برینن نے کہا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کے مقابلے میں ایران کی باتوں پر زیادہ یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ حقائق بار بار سامنے آنے کے باوجود ٹرمپ انہیں تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں اور اپنی تخلیق کردہ شکست سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جان برینن نے مزید کہا کہ ٹرمپ کا یہ مؤقف بھی درست نہیں کہ ایران مذاکرات کے لیے سگنل دے رہا ہے یا امریکی شرائط پر بات چیت کرنا چاہتا ہے۔

سابق سربراہ سی آئی اے کے مطابق ایرانی حکومت کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو رہی۔

یاد رہے کہ جان برینن ماضی میں ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے متعدد بار بیان دے چکے ہیں، جس کی بنا پر ان کے بیانات کو اہمیت دی جاتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں