ایران نے آبنائے ہرمز بند کر کے پیٹرو ڈالر کو خطرے میں ڈال دیا، چینی کرنسی میں تیل کی خریدوفروخت کی شرط پر غور۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کر کے عالمی تیل مارکیٹ کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ امریکی حملوں کے جواب میں ایران نے چینی کرنسی یوان میں تیل کی خریدوفروخت کی شرط پر آئل ٹینکرز کو گزرنے کی اجازت دینے کا عندیہ دیا ہے۔
امریکا کے ساتھ فضائی حملوں کے بعد ایران نے اپنے اہداف کو معاشی محاذ تک پھیلا لیا ہے۔ ایران کی اس حکمتِ عملی سے امریکی معیشت کے اہم ستون پیٹرو ڈالر کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔
حکام کے مطابق ایران نے چینی کرنسی میں تیل کی خریدوفروخت کی شرط پر آئل ٹینکرز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دینے پر غور کیا ہے۔ تیل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور عالمی تیل سپلائی میں 95 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔
یہ اقدام عالمی معیشت میں بڑی تبدیلیوں کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔ پیٹرو ڈالر کی کمزوری کا آغاز ہو سکتا ہے، جس سے امریکا کی معیشتی بالادستی کو خطرہ ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ پیٹرو ڈالر وہ نظام ہے جس کے تحت دنیا بھر کا تیل امریکی ڈالر میں خریدا اور بیچا جاتا ہے۔ ایران نے اس نظام کو چیلنج کرنے کے لیے چینی کرنسی کے استعمال کا عندیہ دیا ہے۔











