وفاقی آئینی عدالت نے 200 خالی آسامیوں کی منظوری دے دی اور صوبائی رجسٹریاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی آئینی عدالت میں 200 خالی آسامیاں پُر کرنے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس امین الدین خان نے ان آسامیوں کی منظوری دی ہے جو گریڈ 2 سے گریڈ 22 تک کی ہیں۔
عدالت نے چاروں صوبوں میں رجسٹریاں قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام کو اپنے صوبوں میں آئینی نوعیت کے مقدمات دائر کرنے کی سہولت مل سکے۔
جسٹس عامر فاروق نے بتایا کہ آئینی عدالت میں ویڈیو لنک کی سہولت بھی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عدالت ابھی ٹرانزیشن کے مرحلے میں ہے اور جلد ہی مکمل طور پر فعال ہو گی۔















