دھاندلی کا الزام تب لگایا جاتا جب یہ میدان میں ہوتے۔عطاتارڑ

عطا تارڑ نے کہا کہ دھاندلی کا الزام تب لگتا جب میدان میں ہوتے، حکومت ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ دھاندلی کا الزام تب لگایا جاتا جب یہ میدان میں ہوتے، کسی عمل میں شریک نہ ہو کر دھاندلی کا الزام لگانا مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں بائیکاٹ سب سے بڑی غلطی ہے۔

وفاقی وزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور معرکہ حق میں اس نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے دشمن کو اس کی زبان میں جواب دینا ضروری ہے۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ہماری اتحادی ہے اور ہر موقع پر ساتھ دیا ہے، جبکہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ پُرامن احتجاج کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر قومی سلامتی اداروں کے خلاف مذموم مہمات چلائی جاتی ہیں، اور سیاست میں مکالمے سے ہی مسائل حل ہوتے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ مثبت رویے سے مسائل کا حل ممکن ہے اور ڈیجیٹل میڈیا کو فیک نیوز کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرنا چاہئے۔

دیگر متعلقہ خبریں