عالمی تنازعات کا حل طاقت کے بجائے مذاکرات اور مکالمے کے ذریعے نکالا جائے، چین کا ایران پر زور

چین نے ایران پر زور دیا کہ عالمی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات شروع کیے جائیں تاکہ خطے میں امن و استحکام بحال ہو سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین کا ایران پر زور: عالمی تنازعات کے حل کے لیے فوری مذاکرات

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی کے ساتھ گفتگو میں زور دیا کہ عالمی تنازعات کا حل طاقت کے بجائے مذاکرات اور مکالمے کے ذریعے نکالا جائے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے خطے کی صورتحال پر چین کی ہنگامی امداد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام ملکی خودمختاری کے دفاع کے لیے متحد ہیں اور جنگ کے مکمل خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔

عباس عراقچی نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز تمام ممالک کے لیے کھلی ہے لیکن ایران کے خلاف جنگ میں شامل ممالک اس دائرے میں شامل نہیں۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ مذاکرات جنگ کے تسلسل سے بہتر ہیں اور یہ ایران سمیت عالمی برادری کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ فوری طور پر بات چیت کا آغاز کیا جائے۔

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر سفارتی کوششیں تیز ہو گئی ہیں اور مختلف ممالک جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثی کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں