ایران جنگ سے عالمی ایئر لائنز کو 53 ارب ڈالر کا نقصان

ایران جنگ سے عالمی فضائی صنعت کو 53 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، خلیجی ہوائی اڈے متاثر، جیٹ فیول کی قیمتیں دوگنا ہوئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران جنگ سے عالمی ایئر لائنز کو 53 ارب ڈالر کا نقصان

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران پر اسرائیل اور امریکا کی جنگ سے عالمی فضائی صنعت کو بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔ دنیا کی 20 بڑی ایئر لائنز کو تقریباً 53 ارب ڈالر کا خسارہ برداشت کرنا پڑا ہے۔

خلیجی ممالک کے ہوائی اڈے اور فضائی آپریشنز اس جنگ سے خاص طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ متعدد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہیں، جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ایئر لائن انڈسٹری کورونا وبا کے بعد بحالی کے مرحلے میں تھی، تاہم موجودہ جنگ نے اسے مزید بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق جنگ کی وجہ سے ایندھن کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس نے جیٹ فیول کی قیمتوں کو دوگنا کر دیا ہے، جس سے ایئر لائنز کے اخراجات مزید بڑھ گئے ہیں۔

اس صورتحال کے پیش نظر فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، جو عام مسافروں پر براہ راست اثر ڈال سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں