ایران نے امریکا پر میزائل حملے شروع کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑا سرپرائز دینے کا اعلان کیا ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے امریکا اور اسرائیل پر 78ویں میزائل لہر کا آغاز کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔ ایرانی فوج نے کہا ہے کہ ٹرمپ آسمان کو دیکھیں، نیا سرپرائز آنے والا ہے اور اس کے بڑے نتائج سامنے آئیں گے۔
ایرانی فوج کے اہلکار نے کہا کہ صدر ٹرمپ ٹیلیفون اور سوشل میڈیا سے توجہ ہٹائیں اور اپنی آنکھیں آسمان، اسٹاک مارکیٹ اور تیل کی قیمتوں پر مرکوز رکھیں، کیونکہ ایران کوئی بڑا سرپرائز دینے والا ہے۔
پاسداران انقلاب کے ترجمان نے طنزاً ڈونلڈ ٹرمپ کا جملہ دہرایا، ‘ٹرمپ یو آر فائرڈ، تھینک یو فار اٹینشن ٹو دس میٹر’۔
ایرانی میڈیا کے مطابق، سکیورٹی اور سیاسی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ایران کی شرائط کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا مقصد توانائی کی قیمتوں کو کم کرنا اور اپنے فوجی منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے وقت حاصل کرنا ہے۔











