جی میل کانیا فیچر، ان باکس کو صاف رکھنے کی آسان ترکیب

جی میل کا ‘منیج سبسکرپشن’ فیچر ان باکس کو غیر ضروری ای میلز سے صاف رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جی میل کا ایک کارآمد فیچر صارفین کو ان باکس میں غیر ضروری ای میلز سے نجات دلانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ فیچر ‘منیج سبسکرپشن’ کے نام سے جانا جاتا ہے جو کہ پرانی ای میل سبسکرپشنز کو ایک جگہ دیکھ کر ان کو ختم کرنے کا موقع دیتا ہے۔

جی میل پر نیوز لیٹرز کو ان سبسکرائب کرنے کا پرانا طریقہ ایک وقت میں ایک ای میل سے جان چھڑانے کا تھا، مگر اب اس فیچر کے ذریعے صارفین بآسانی تمام سبسکرپشنز کو منیج کرسکتے ہیں۔

موبائل ایپ یا ویب براؤزر میں ‘منیج سبسکرپشنز’ آپشن کے تحت ان تمام نیوز لیٹرز کی فہرست موجود ہوتی ہے جنہیں صارفین سبسکرائب کرچکے ہیں۔ ہر سبسکرائبر کے نام پر کلک کرکے ان سبسکرائب کرنے کا آپشن دستیاب ہوتا ہے۔

یہ فیچر ویب براؤزر پر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے، جبکہ موبائل ایپ میں یہ کچھ ممالک میں محدود ہے۔ ان سبسکرائب کرنے پر سینڈر کو ای میل بھیجی جاتی ہے اور مزید ای میلز اسپام فولڈر میں منتقل ہو جاتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں