چینی صدر شی جن پنگ کی یوم پاکستان پر آصف زرداری کو مبارکباد

چین کے صدر شی جن پنگ نے یوم پاکستان پر آصف زرداری کو مبارکباد دیتے ہوئے پاک چین تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چینی صدر شی جن پنگ کی یوم پاکستان پر آصف زرداری کو مبارکباد

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین کے صدر شی جن پنگ نے یوم پاکستان کے موقع پر صدر آصف علی زرداری کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے قومی خودمختاری، آزادی، علاقائی سالمیت اور قومی وقار کا تحفظ کیا اور مختلف خطرات پر قابو پایا۔

چینی صدر نے مزید کہا کہ علاقائی امن، استحکام اور ترقی میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے۔ انہوں نے روایتی دوستی کے فروغ، اسٹریٹجک روابط کی مضبوطی اور ترقیاتی حکمت عملیوں میں ہم آہنگی بڑھانے پر زور دیا۔

شی جن پنگ نے پاک چین تعلقات کی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتے ہوئے صدر زرداری کے ساتھ مشترکہ مستقبل کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش ظاہر کی۔

دیگر متعلقہ خبریں