امریکا میں خالصتان کے پہلے ریفرنڈم کا آغاز، ہزاروں سکھ ووٹرز کی شرکت

سیاٹل میں خالصتان ریفرنڈم کا آغاز، ہزاروں سکھ ووٹرز کی شرکت۔ امریکی حکومت نے بھارتی مخالفت کے باوجود اجازت دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سیاٹل میں خالصتان کے پہلے ریفرنڈم کا آغاز، ہزاروں سکھ ووٹرز کی شرکت

سیاٹل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی ریاست سیاٹل میں خالصتان کے پہلے ریفرنڈم کا انعقاد آج ہوا۔ اس ریفرنڈم میں ہزاروں سکھ ووٹرز نے شرکت کی۔

بھارتی حکومت کی مخالفت کے باوجود، امریکی حکومت نے اس ریفرنڈم کی اجازت دی ہے۔ اس کی قیادت گورپت وانت سنگھ پنوں کر رہے ہیں۔ ووٹنگ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق اتوار کی صبح 9 بجے ہوا۔ یہ ریفرنڈم سکھس فار جسٹس کی عالمی مہم کا حصہ ہے اور اس موقع پر ڈاؤن ٹاؤن سیاٹل میں خالصتانی جھنڈے لہرائے جا رہے ہیں۔

مقامی سکھ تنظیموں نے ووٹرز کی سہولت کے لیے کھانے پینے کا اہتمام کیا ہے اور تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

امریکہ سے پہلے، کینیڈا کے اوٹاوا میں خالصتان ریفرنڈم 23 نومبر 2025 کو منعقد ہوا تھا اور اس سے قبل لندن، ٹورنٹو، وینکوور، روم اور جنیوا سمیت کئی شہروں میں ریفرنڈمز ہو چکے ہیں۔ ان ریفرنڈمز میں لاکھوں سکھوں نے خالصتان کے حق میں ووٹ ڈالے۔

دیگر متعلقہ خبریں