ایران کے میزائل حملوں کے بعد اسرائیل میں تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں، نیتن یاہو نے صورتحال کو مشکل قرار دیا۔
تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کے میزائل حملوں کے بعد جنوبی اسرائیلی شہروں دیمونا اور عراد میں پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسرائیل کے لیے ایک انتہائی مشکل شام ہے لیکن دشمنوں پر حملے جاری رکھیں گے۔
ایران کے میزائل حملوں کے نتیجے میں دیمونا اور عراد میں کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں، 6 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی وزارت تعلیم نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے، اور اتوار اور پیر کے روز کوئی بھی شخص جسمانی طور پر اسکول نہیں جائے گا۔
یہ حملے ایران نے نطنز میں اپنی جوہری تنصیبات پر امریکا اور اسرائیل کے حملے کے جواب میں کیے، جس میں دیمونا اور عراد پر میزائل بارش کی گئی۔











