مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی تمام چھ نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی، جس سے اس کی مجموعی نشستوں کی تعداد 132 ہو گئی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کی تمام چھ نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے، جس کے بعد اس کی مجموعی نشستوں کی تعداد 132 ہو گئی ہے۔ مسلم لیگ ن اب ایوان میں سادہ اکثریت کے حصول کے لیے پیپلز پارٹی پر انحصار نہیں کرے گی۔
مسلم لیگ ن کو ایوان میں 170 اراکین کی سادہ اکثریت حاصل ہو چکی ہے، جس میں ایم کیو ایم کے 22، مسلم لیگ (ق) کے 5، استحکام پاکستان پارٹی کے 4، مسلم لیگ (ض)، باپ، نیشنل پارٹی کی ایک ایک اور چار آزاد اراکین کی حمایت شامل ہے۔
قومی اسمبلی کے 336 اراکین میں سادہ اکثریت کے لیے 169 اراکین درکار ہوتے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کے اراکین کی تعداد 74 ہے۔ تاہم حکومت اب چھوٹے اتحادیوں کے ساتھ مل کر قانون سازی کر سکے گی۔














