ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ یہ جنگ ایران پر مسلط کی گئی ہے اور ہم دفاعی اقدامات جاری رکھیں گے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ یہ جنگ ایران پر مسلط کی گئی ہے اور ہم دفاعی اقدامات جاری رکھیں گے۔ عراقچی نے جاپانی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے صرف جنگ بندی کافی نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی اور اسرائیلی حملے غیر قانونی اور بلاجواز ہیں، جس کی بنا پر ہم دفاعی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
عباس عراقچی نے کہا کہ ہمیں جنگ بندی قبول نہیں کیونکہ ہم گزشتہ سال کا منظرنامہ دہرانا نہیں چاہتے۔ جنگ کو مکمل اور مستقل طور پر ختم ہونا چاہیے تاکہ یہ صورتحال دوبارہ پیدا نہ ہو۔
ایرانی وزیر خارجہ نے وضاحت کی کہ آبنائے ہرمز کھلی ہے اور صرف دشمن ممالک کے جہازوں کے لیے بند ہے، جبکہ دیگر ممالک کے جہاز محفوظ راستہ حاصل کر سکتے ہیں۔













