ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے بغیر نیٹو کاغذی شیر ہے اور ایران کی جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہتا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ امریکا کے بغیر نیٹو ایک کاغذی شیر ہے اور وہ ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے کی جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہتے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنگ جیتنے کے باوجود نیٹو تیل کی بڑھتی قیمتوں کی شکایت کرتا ہے اور آبنائے ہرمز کو کھولنے میں مدد نہیں کرنا چاہتا۔ ان کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش تیل مہنگا ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔
اس کے برعکس امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں مزید ہزاروں فوجی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی تصدیق تین امریکی حکام نے کی ہے۔













