مشاہد حسین سید نے کہا کہ ایران جنگ سے امریکا کو کوئی فائدہ نہیں ہوا، بلکہ عالمی اقتصادی و توانائی بحران بڑھ گیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ایران جنگ سے امریکا کو کوئی فائدہ نہیں ہوا، بلکہ اس کے نتیجے میں عالمی اقتصادی اور توانائی بحران بڑھ گیا ہے۔
مشاہد حسین سید نےٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تلسی گبارڈ پاکستان کے بارے میں جھوٹ بول رہی ہیں اور نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بلیک میل کر کے پھنسا دیا ہے، جبکہ چین خوش ہے کہ ایران نے جنگ کو سنبھال لیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گریٹر اسرائیل کو روکنے کے لیے مسلم امہ کو متحد ہونا ہوگا، مگر حکمران خوف میں مبتلا ہیں۔ ایران چاہتا ہے کہ خلیجی ممالک کی سرزمین ان کے خلاف استعمال نہ ہو۔
مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ امریکا یوکرین کی مدد کر رہا ہے تاکہ روس کو کمزور کرے، اور روس و چین کی جانب سے ایران کی مدد ایک مثبت قدم ہے۔













