وفاقی آئینی عدالت میں 22 دسمبر 2025 سے 4 جنوری 2026 تک سردیوں کی تعطیلات ہوں گی، عدالت 5 جنوری کو دوبارہ کھلے گی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی آئینی عدالت میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق 22 دسمبر 2025 سے 4 جنوری 2026 تک عدالت بند رہے گی۔ عدالت 5 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلے گی۔
تعطیلات کے دوران وفاقی آئینی عدالت کے دفاتر کھلے رہیں گے۔ عدالت تعطیلات کے دوران ارجنٹ اور دیگر مقررہ مقدمات کی سماعت بھی کرے گی۔














