ایران کے حملے سے قطر کی گیس سپلائی متاثر، بحالی میں 5 سال متوقع

ایران کے حملوں نے قطر کی گیس سپلائی متاثر کی، بحالی میں 5 سال لگ سکتے ہیں۔ قطر کی برآمدی صلاحیت کا سترہ فیصد متاثر ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کے حملے سے قطر کی گیس سپلائی متاثر، بحالی میں 5 سال متوقع

دوحہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قطر انرجی کے سربراہ سعد الکعبی نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے حالیہ حملوں نے قطر کی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی پیداواری صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کی بحالی میں تین سے پانچ سال لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حملوں کے نتیجے میں قطر کی برآمدی صلاحیت کا سترہ فیصد حصہ ختم ہو گیا ہے۔

سعد الکعبی نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں اسلامی ملک کی جانب سے حملہ متوقع نہیں تھا۔ اس تباہی کے معاشی اثرات قطر تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ عالمی سطح پر بھی محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

قطر انرجی کے سی ای او کے مطابق تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر پر چھبیس ارب ڈالر خرچ ہوئے تھے۔ قطر کو اٹلی، بیلجیئم، جنوبی کوریا اور چین کے ساتھ طویل مدتی معاہدوں پر قانونی طور پر معذرت کرنا پڑ سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ قطر سے گیس کی سپلائی میں کمی کے باعث عالمی منڈی میں توانائی کے بحران کا خدشہ ہے، جس سے قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ قطر پہلے ہی قلیل مدتی معاہدوں پر معذرت کر چکا تھا، لیکن اب طویل مدتی معاہدوں کی معطلی نے عالمی منڈیوں میں ہلچل مچا دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں