اسرائیلی حملے میں ایرانی سیکیورٹی چیف علی لاریجانی ہلاک، ایران کا سخت ردعمل متوقع

اسرائیلی فوج نے علی لاریجانی کو فضائی حملے میں ہلاک کر دیا؛ پاکستان اور چین نے مذمت کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسرائیلی حملے میں ایرانی سیکیورٹی چیف علی لاریجانی ہلاک

تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیلی فوج نے ایرانی سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو منگل کے روز فضائی حملے میں ہلاک کر دیا۔ علی لاریجانی، جو اپنی لوکیشن خفیہ رکھنے میں ماہر سمجھے جاتے تھے، کو اسرائیلی انٹیلی جنس نے بڑی کوششوں کے بعد ٹریس کیا۔

اسرائیلی ذرائع کے مطابق علی لاریجانی کو سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ہدف بنایا گیا۔ علی لاریجانی کی شناخت اور ان تک رسائی اسرائیل کے لیے ایک بڑا چیلنج رہی۔

اسرائیلی فضائیہ نے مشن کے لیے لڑاکا طیارے روانہ کیے، جس کے نتیجے میں کامیابی ممکن ہوئی۔ اسی حملے میں بسیج فورس کے سربراہ غلام رضا سلیمانی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

پاکستان اور چین نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔ ایران کی جانب سے جواب دینے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں