امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا کہ قطر پر دوبارہ حملہ کی صورت میں امریکا ساؤتھ پارس گیس فیلڈ کو تباہ کر دے گا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے قطر پر دوبارہ حملہ کیا تو امریکا ساؤتھ پارس گیس فیلڈ کو تباہ کر دے گا۔ ٹرتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ساؤتھ پارس گیس فیلڈ ایک انتہائی اہم اثاثہ ہے اور امریکا کو اسرائیلی حملے کا پیشگی علم نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل دوبارہ حملہ نہیں کرے گا، تاہم ایران کو خبردار کیا کہ قطر کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے پر امریکا سخت ردعمل دے گا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ قطر کی ایل این جی تنصیبات پر حملے بلا جواز ہیں اور امریکا ایسا جواب دے گا جس کی شدت پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے قطر پر حملہ خطے میں کشیدگی کو بڑھا سکتا ہے جبکہ امریکا اس تباہی سے بچنا چاہتا ہے کیونکہ اس کے ایران پر طویل المدتی اثرات ہوں گے۔














