امریکی صدر ٹرمپ نے ایران جنگ کے پیش نظر چین کا دورہ ملتوی کر دیا، چینی صدر سے ملاقات کا وقت تبدیل کر رہے ہیں۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔ انہوں نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ کی وجہ سے میں یہاں رہنا چاہتا ہوں، چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کا وقت تبدیل کر رہے ہیں اور چین کو اس پر اعتراض نہیں ہے۔ ٹرمپ کا 31 مارچ سے 2 اپریل تک دورہ چین طے تھا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان دیا کہ اگر ہم باقی ماندہ ایرانی ریاست کو ختم کر دیں تو کیا ہوگا، اور اگر ہم آبنائے ہرمز کی سکیورٹی کی ذمہ داری خود نہ لیں تو کیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی سکیورٹی ذمےداری اس کو استعمال کرنے والے ممالک کو ہی دے دیں، اس سے ہمارے کچھ غیر فعال اتحادی فوری حرکت میں آجائیں گے۔












