کیوبا میں بجلی کا بریک ڈاؤن، ٹرمپ کی دھمکی سے کشیدگی میں اضافہ

کیوبا میں بجلی کے بریک ڈاؤن کے بعد ٹرمپ کی قبضہ کرنے کی دھمکی نے کشیدگی بڑھا دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کیوبا میں بجلی کا بریک ڈاؤن، ٹرمپ کی دھمکی سے کشیدگی میں اضافہ

ہوانا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کیوبا میں بجلی کا مکمل بریک ڈاؤن ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک کروڑ سے زائد گھر اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا پر قبضہ کرنے کی دھمکی دے کر کشیدگی میں اضافہ کر دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے، ٹرمپ نے کہا کہ کیوبا کو آزاد یا اپنے کنٹرول میں لے سکتے ہیں اور دعویٰ کیا کہ کیوبا اس وقت ایک ‘کمزور ملک’ بن چکا ہے۔ کیوبا کی حکومت نے اس بیان پر فوری ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق، کیوبا کی سرکاری بجلی کمپنی یونین ناسیونال الیکٹریکا نے بتایا کہ قومی گرڈ مکمل طور پر بند ہو گیا ہے۔ ہوانا کے تقریباً 5 فیصد علاقوں میں بجلی بحال کی جا چکی ہے جبکہ ہسپتالوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

کیوبا کو 9 جنوری کے بعد سے تیل کی کوئی بڑی سپلائی نہیں ملی جس کی وجہ امریکی دھمکیاں ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، کیوبا شدید توانائی بحران، معاشی بدحالی اور سیاسی دباؤ کا شکار ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ سوال گردش کر رہا ہے کہ کیا امریکا نے کیوبا پر حملہ کیا ہے؟ تاہم حکام کی جانب سے کسی فوجی کارروائی کی تصدیق نہیں کی گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں