امریکی صدر ٹرمپ نے چین اور جاپان سے آبنائے ہرمز میں بحری بیڑے بھیج کر مدد کی اپیل کی ہے تاکہ اہم تیل کی گزرگاہ محفوظ بنائی جا سکے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین، جاپان اور دیگر ممالک سے آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے لیے بحری بیڑے بھیجنے کی اپیل کی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ایران کے دفاعی نظام کو تباہ کر رہا ہے اور آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیوں کو ڈبودیا ہے۔ آبنائے ہرمز سے چین کا 90 فیصد اور جاپان کا 95 فیصد تیل گزرتا ہے، اس لیے یہ ممالک آگے آئیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں میں 90 فیصد کمی ہوچکی ہے اور ایران کی بحری فوج کو مفلوج کردیا گیا ہے۔ امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والے 30 بحری جہاز تباہ کیے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران کی فوجی طاقت کو مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران مذاکرات کرنا چاہتا ہے لیکن ابھی ہم تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو ‘آپریشن مڈ نائٹ ہیمر’ کے ذریعے فیصلہ کن دھچکا پہنچایا گیا ہے۔











