امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی فوجی صلاحیت کو کمزور کرنے کا دعویٰ کیا اور آبنائے ہرمز کے معاملے پر دوست ممالک سے تعاون کی اپیل کی۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ امریکی فوج نے ایران کی طاقت کو کمزور کرتے ہوئے اس کے بحری جہاز اور طیارے تباہ کر دیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حملوں کے بعد ایران کی قیادت اور ریڈار کی صلاحیت ختم ہو چکی ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے 90 فیصد میزائل اور 85 فیصد ڈرون کی صلاحیت ختم کر دی گئی ہے، اور آبنائے ہرمز میں ایران کی بارودی سرنگ کی کشتیوں کو تباہ کیا گیا ہے۔ ان کے بقول، ایران کے حملوں میں 90 فیصد کمی آئی ہے اور 100 سے زائد ایرانی جہاز غرق کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق کئی ممالک سے بات چیت ہوئی ہے، اور تیل لینے والے ممالک کو اس معاملے پر آگے آنا ہوگا۔ ٹرمپ نے زور دیا کہ دوست ممالک کو آبنائے ہرمز کے معاملے پر ہماری مدد کرنی چاہیے۔











