چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے لیے مقامی طور پر خریدی گئی لگژری گاڑی کی قیمت میں کمی پر تین کروڑ روپے واپس کیے گئے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے لیے نئی لگژری گاڑی مقامی طور پر خریدی گئی ہے۔
سینیٹ فنانس کمیٹی کی منظوری سے خریدی گئی اس گاڑی کے لیے خصوصی نمبر پلیٹ ‘ایس ای این -9’ جاری کی گئی ہے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے گزشتہ سال ساڑھے 12 کروڑ روپے میں گاڑی کی بکنگ کرائی تھی اور حال ہی میں کمپنی نے گاڑی ڈلیور کی۔ قیمت میں کمی کی وجہ سے تین کروڑ روپے واپس کیے گئے۔
چیئرمین سینیٹ نے گاڑی واپس کرنے کی ہدایت کی مگر کمپنی نے انکار کر دیا۔














