سیالکوٹ میں شادی کی تقریب میں ڈالر، یورو، پاؤنڈ کی بارش، ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سیالکوٹ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سیالکوٹ میں ایک شادی کی تقریب کے دوران ڈالر، یورو اور پاؤنڈ کی بارش کی گئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ باراتی قافلے کے دوران زبیر بھٹی ایڈووکیٹ کے بھائی نے راستے میں کرنسی نچھاور کی۔ بارات نجی میرج ہال پہنچی تو وہاں لاکھوں روپے کے بیگز کھولے گئے، جہاں ڈالر، یورو، پاؤنڈ اور ہزار ہزار کے نوٹوں کی بارش کی گئی۔ دلہے کے بھائی نے سونے کا ہار پہنایا جبکہ دوستوں نے پانچ لاکھ روپے والے چیک سلامی میں دیے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور شادی کے چرچے ہر جگہ ہونے لگے۔















