رونالڈو کی شادی کی تاریخ سامنے، 8 اگست کو مڈیرا میں شادی ہوگی

کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا ریڈروگیز کی شادی 8 اگست کو پرتگال کے جزیرے مڈیرا میں ہوگی۔ شادی کی تقریب میں غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
رونالڈو کی شادی کی تاریخ سامنے، 8 اگست کو مڈیرا میں شادی ہوگی

لزبن: (رائیٹ ناؤنیوز) پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی شادی کی تاریخ کا اعلان ہو چکا ہے۔ رونالڈو اور جارجینا ریڈروگیز 8 اگست کو مڈیرا جزیرے میں شادی کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق وہ جزیرہ جہاں رونالڈو پیدا ہوئے، ان کی شادی کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ شادی کی تقریب مڈیرا کے فنچل کیتھڈرل چرچ میں منعقد ہوگی۔

فائیو اسٹار ہوٹل میں شاندار استقبالیہ دیا جائے گا۔ ہوٹل کے دو فلورز اور بارز شادی کے لیے مخصوص کیے گئے ہیں، جس سے قیاس آرائیاں بڑھ رہی ہیں۔

یہ خبر پہلے پرتگیز میڈیا نے دی تھی کہ رونالڈو فیفا ورلڈکپ 2026 کے بعد شادی کریں گے۔ شادی کے انتظامات کے حوالے سے غیر معمولی تیاریوں کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔

یاد رہے کہ رونالڈو اور جارجینا کی ملاقات 2016 میں ہوئی تھی اور 2025 میں منگنی کی تھی۔ ان کے 5 بچے ہیں۔ رونالڈو کی بیٹی نے شادی کی پیشکش میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں