سپریم کورٹ نے ریسکیو 1122 ملازمین کو سول نہیں، پبلک سرونٹس قرار دیا، پنجاب سروس ٹربیونل کا حکم کالعدم کر دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سپریم کورٹ نے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے ملازمین کو پبلک سرونٹس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملازمین سول سرونٹس نہیں ہیں۔ عدالت نے پنجاب سروس ٹربیونل کا حکم کالعدم کر دیا اور حکومت کی اپیلیں منظور کر لیں۔
سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کے ملازمین کے سروس معاملات میں پنجاب سروس ٹربیونل کا کوئی دائرہ اختیار نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 کے ملازمین علیحدہ قانونی فریم ورک اور رولز 2007 کے تحت ریگولیٹ ہوتے ہیں۔
یہ فیصلہ ریسکیو ڈرائیور محمد خلیل کے خلاف ہونے والی محکمانہ تادیبی کارروائیوں کے تناظر میں دیا گیا ہے، جس کو پنجاب سروس ٹربیونل میں چیلنج کیا گیا تھا۔














