چین نے پاکستان اور افغانستان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی پیشکش کی ہے تاکہ سرحدی کشیدگی کم کی جاسکے۔
بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے کہا کہ جنگ کے پھیلاؤ کو روکنا اور دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانا ضروری ہے۔
چین نے گزشتہ دنوں میں بیجنگ کے ذریعے ثالثی کی کوششیں جاری رکھی ہیں تاکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مفاہمت اور تعلقات میں بہتری لائی جا سکے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے افغان ہم منصب امیر خان متقی سے گفتگو میں زور دیا کہ اختلافات کو طاقت کے بجائے مذاکرات سے حل کیا جائے۔
طالبان کے 2021 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور اسلام آباد نے کابل کی حکومت سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے کے مطالبات کیے ہیں، جن پر ابھی تک خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوئی۔












