سعودی عرب پر ڈرون حملوں میں ایران کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب

ایرانی پاسداران انقلاب نے سعودی عرب پر ڈرون حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا سعودی عرب پر ڈرون حملوں میں ملوث ہونے سے انکار

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب پر ہونے والے ڈرون حملوں میں ایران کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی حکام کو ان حملوں کے اصل ذمہ داروں کا پتہ لگانے کے لیے خود تحقیقات کرنی چاہئیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ممکن ہے عرب ممالک میں شہری اہداف پر ہونے والے حملوں کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہو۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران نے خلیجی ممالک میں کسی بھی شہری یا رہائشی علاقے کو نشانہ نہیں بنایا۔

دوسری جانب، عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے متحدہ عرب امارات میں امریکی فضائی اڈے الظفرہ پر حملہ کیا ہے، جس میں 10 میزائل اور متعدد ڈرونز استعمال کیے گئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں