ایران کو جنگ بندی کے لیے سرنڈر کرنا ہو گا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جنگ بندی کے لیے سرنڈر کرنے کی شرط پر زور دیا ہے، جب تک ایران جوہری صلاحیت سے پیچھے نہیں ہٹے گا، جنگ بندی نہیں ہو گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کو جنگ بندی کے لیے سرنڈر کرنا ہو گا: ٹرمپ

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو جنگ ختم کرنے کے لیے سرنڈر کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جوہری صلاحیت سے پیچھے ہٹنا ایران کے لیے اہم شرط ہو گی اور جب تک بہتر شرائط پر معاہدہ نہیں ہوتا، جنگ بندی نہیں ہو گی۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن ہماری شرائط ماننے کے لیے تیار نہیں، اس لیے میں معاہدہ نہیں چاہتا۔ انہوں نے آبنائے ہرمز کو محفوظ رکھنے کے لیے اتحادی ممالک سے جنگی جہاز بھیجنے کی درخواست کی۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ سنا ہے کہ نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای شاید پہلے ہی انتقال کر چکے ہیں۔ یہ افواہ بھی ہو سکتی ہے لیکن اگر وہ زندہ ہیں تو اپنے ملک کے لیے دانشمندانہ فیصلہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاید جزیرہ خارگ پر دوبارہ بمباری کریں، امریکا دیگر ممالک کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز کی حفاظت کر رہا ہے، آبنائے ہرمز میں ایران نے بارودی سرنگیں بچھائی یا نہیں، یہ ابھی واضح نہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں