امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے خارگ جزیرے پر دوبارہ حملے کا اشارہ دیا، ایران کو فوجی و معاشی شکست دینے کا دعویٰ کیا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے خارگ جزیرے پر حملے کا اشارہ دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی افواج نے ایران کو فوجی اور معاشی طور پر شکست دے دی ہے اور خارگ جزیرے کا زیادہ تر حصہ تباہ کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ خارگ جزیرے پر مزید حملے ممکن ہیں۔
خارگ جزیرہ ایران کے ساحل سے 25 کلومیٹر دور واقع ہے اور یہاں سے ایران کا 90 فیصد تیل عالمی منڈی میں جاتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی موت کی خبر افواہ ہوسکتی ہے۔
صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے بارودی سرنگیں بچھانے کی اطلاعات کی تصدیق نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ تیل لینے والے ممالک اس راستے کی سکیورٹی خود یقینی بنائیں اور امریکا اس حوالے سے تعاون کرے گا۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران تنازعہ ختم کرنے کے لئے ڈیل کرنا چاہتا ہے لیکن ایران کی پیش کردہ شرائط قابل قبول نہیں ہیں۔













