برطانوی اخبار نے ٹرمپ پر وزیر دفاع کو سیاسی ڈھال بنانے کا الزام لگایا؛ پیٹ ہیگسیتھ کے جارحانہ مؤقف کے پیچھے حکمت عملی کا شبہ ظاہر کیا گیا۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے الزام عائد کیا ہے کہ صدر ٹرمپ وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پیٹ ہیگسیتھ کا جنگی مؤقف جارحانہ ہے جبکہ صدر ٹرمپ معتدل لہجہ اختیار کرتے ہیں، یہ حکمت عملی دانستہ ہو سکتی ہے۔
دی ٹیلی گراف کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے حوالے سے صدر ٹرمپ کے غیر متوازن بیانات کی وضاحت پیٹ ہیگسیتھ نے دی جبکہ سابق امریکی حکام نے بھی اس حکمت عملی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ہیگسیتھ کو میڈیا پر جنگ کا چہرہ بنا کر پیش کیا جس پر وہ شدید سیاسی دباؤ کا شکار ہیں۔















