امریکہ کا مجتبیٰ خامنہ ای سمیت 10 ایرانی رہنماؤں کی معلومات دینے پرانعام کا اعلان

امریکا نے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سمیت 10 اہم رہنماؤں کی معلومات پر 10 ملین ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکہ کا مجتبیٰ خامنہ ای سمیت 10 ایرانی رہنماؤں کی معلومات دینے پرانعام کا اعلان

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا نے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اور دیگر 9 اہم رہنماؤں کی معلومات فراہم کرنے پر 10 ملین ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ریوارڈز فار جسٹس پروگرام نے یہ اعلان ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے کیا، جہاں ایرانی رہنماؤں کے بارے میں معلومات طلب کی گئی ہیں۔

دیگر مطلوبہ رہنماؤں میں ایرانی وزیر انٹیلیجنس اسماعیل خطیب، نائب چیف آف اسٹاف علی اصغر حجازی، میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی، بریگیڈیئر جنرل اسکندر مومنی، اور سیکرٹری برائے سپریم کونسل علی لاریجانی شامل ہیں۔

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہیں، اور ان کی جانب سے جاری کردہ بیان کمزور تھا، جو صرف تحریری شکل میں تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں