واشنگٹن: ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ نے امریکا کے ایران میں سکول پر حملے کو جنگی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے، اور امریکی فوج کی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ سارہ یاگر نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران کے سکول پر حملہ جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، ایران کے شہر میناب میں لڑکیوں کے سکول پر میزائل حملہ امریکی فوج نے کیا۔
سارہ یاگر نے مزید کہا کہ امریکی فوج پر شہریوں کے تحفظ کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور اس حملے میں احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں نے اگرچہ جان بوجھ کر سکول کو نشانہ نہ بنایا ہو، لیکن اسے غلطی قرار دے کر نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ تنازعات کے دوران شہریوں کو نقصان سے بچانے کے لیے امریکی فوج میں اصلاحات اور جوابدہی کی ضرورت ہے۔













