13 حلقوں میں ضمنی انتخابات، پولنگ پرامن طور پر جاری، 15 کنٹرول رومز قائم۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) الیکشن کمیشن کے سربراہ مانیٹرنگ ونگ ہارون شنواری نے کہا ہے کہ 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران 3541 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔ تمام حلقوں میں پرامن انداز میں ووٹنگ ہو رہی ہے اور ابھی تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔
ہارون شنواری نے بتایا کہ انتخابات کی نگرانی کے لیے 15 کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہیں تاکہ عمل کو مزید شفاف اور منظم بنایا جا سکے۔














