سی این این کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے ردعمل کی شدت کا غلط اندازہ لگایا، جس کے باعث امریکا معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی نشریاتی ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران پر حملوں کی منصوبہ بندی کے ردعمل کا غلط اندازہ لگایا تھا، جس کے نتیجے میں امریکا کو معاشی اور توانائی بحران کا سامنا ہے۔ آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کو کم اہمیت دی گئی تھی۔
تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ دفاع اور نیشنل سیکیورٹی کونسل نے ایران کے ممکنہ ردعمل کی شدت کا درست اندازہ نہیں لگایا۔ ٹرمپ کی قومی سلامتی ٹیم نے ایران پر حملے کے وقت بدترین صورتِ حال کو نظرانداز کیا، جس کا اب سامنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ اور وزیر توانائی سمیت اہم عہدیدار منصوبہ بندی اجلاسوں میں شریک تھے، مگر ٹرمپ نے قریبی مشیروں پر انحصار کیا۔ امریکی حکام کے مطابق معاشی اثرات کم کرنے کے اقدامات میں وقت لگے گا۔
ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ راستہ عالمی توانائی کی ترسیل کا اہم ذریعہ ہے، اس کی بندش عالمی توانائی سپلائی پر اثر ڈال سکتی ہے۔











