بھارت کے پھنسے ٹینکرز کیلئے ایران سے مدد کی درخواست

بھارت نے آبنائے ہرمز میں پھنسے 23 ٹینکرز کی رہائی کیلئے ایران سے مدد طلب کی، جبکہ ایران نے ترکیہ کے بحری جہاز کو گزرنے کی اجازت دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارت کے پھنسے ٹینکرز کیلئے ایران سے مدد کی درخواست

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت نے آبنائے ہرمز میں پھنسے اپنے 23 ٹینکرز کو چھڑوانے کیلئے ایران سے مدد کی درخواست کی ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے متعدد بار رابطہ کیا ہے اور اس ہفتے دو بھارتی ٹینکرز کو راہداری ملنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ایران نے ترکیہ کے بحری جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے، تاہم ترکیہ کے 14 بحری جہاز اب بھی وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تہران میں یوم القدس ریلی میں شرکت کی اور کہا کہ آج ایران میں یوم القدس منایا جا رہا ہے، لاکھوں ایرانی اس ریلی میں شریک ہیں۔

جرمن چانسلر نے کہا کہ جرمنی ایران کی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہتا اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کو فوجی تحفظ فراہم کرنے کی کوئی وجہ نہیں۔

ایرانی محکمہ صحت کے مطابق، امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 1,444 ہو گئی ہے، جبکہ 18,551 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں