ٹرمپ کا ایرانی شخصیات کی ہلاکت کو اعزاز قرار دینا تنازع کا باعث بن گیا

امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی حکومت کی اہم شخصیات کی ہلاکت کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا، جبکہ ایرانی سپریم لیڈر نے بدلہ لینے کا عندیہ دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کا ایرانی شخصیات کی ہلاکت کو اعزاز قرار دینا تنازع کا باعث

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی حکومت کی اہم شخصیات کی ہلاکت کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تروتھ سوشل پر کہا کہ ہم ایران کی دہشت گرد حکومت کو مختلف طریقوں سے تباہ کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی حکومت 47 سال سے بے گناہ لوگوں کو قتل کر رہی تھی، اور اب میں، بطور امریکا کا 47واں صدر، انہیں ہلاک کر رہا ہوں۔

ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ، فضائیہ، میزائل، ڈرون اور دیگر عسکری قوت کو ختم کیا جا رہا ہے اور ان کے رہنماوں کا نشان مٹایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اسلحہ اور جنگی قوت کی بہتات ہے اور ہمیں کافی وقت بھی ہے۔

دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایرانی شہدا کا بدلہ لے کر رہیں گے اور آبنائے ہرمز کو بند رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں امریکی اڈے بند کیے جائیں ورنہ حملے جاری رہیں گے اور دشمن کو ایرانی عوام کے خون کا حساب دینا پڑے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں