گیلپ انٹرنیشنل کے سروے میں 58 ممالک کے 37 فیصد شہریوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ناپسندیدہ قرار دیا۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی عالمی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ گیلپ انٹرنیشنل کے حالیہ سروے کے مطابق 58 ممالک کے 37 فیصد شہریوں نے مودی کو ناپسندیدہ قرار دیا جبکہ 38 فیصد نے انہیں جاننے سے انکار کر دیا۔ یہ نتائج 2019 کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہیں۔
سروے میں جنوبی کوریا کے 73 فیصد، ایران کے 64 فیصد، عراق کے 62 فیصد اور شام کے 60 فیصد افراد نے مودی کو ناپسندیدہ کہا۔ پاکستان میں 53 فیصد نے انہیں ناپسند کیا۔
تاہم، بھارتی عوام نے سب سے زیادہ مثبت رائے کا اظہار کیا، جہاں 82 فیصد نے مودی کو پسندیدہ قرار دیا۔












