صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے اور مشرق وسطیٰ کو تباہی سے بچانا اہم ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے ایران کو ‘بدی کی سلطنت’ قرار دیا اور کہا کہ امریکہ دنیا کا سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے امریکہ کو مالی فائدہ ہوتا ہے، لیکن ان کے لیے اہم ترین بات ایران کو مشرق وسطیٰ اور دنیا کو تباہ کرنے سے روکنا ہے۔
امریکی جریدے کے مطابق، صدر ٹرمپ کا ارادہ ہے کہ ایران سے جنگ اگلے تین سے چار ہفتے جاری رکھی جائے گی، جس کے بعد وہ مزید اقدامات کا فیصلہ کریں گے۔













