ایرانی وزیر خارجہ نے اسرائیل پر تاریخی مقامات کی تباہی کا الزام لگایا اور یونیسکو کی خاموشی پر اعتراض کیا۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کی تاریخی یادگاروں پر بمباری کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ مقامات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں عراقچی نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل ایران کی صدیوں پرانی یادگاروں کو مٹا رہا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ یونیسکو اس تباہی پر خاموش کیوں ہے؟ عراقچی کا کہنا تھا کہ ایک صدی پرانا ملک ہزاروں سال پرانی قوموں سے نفرت کرے، یہ فطری بات ہے، مگر یونیسکو کی خاموشی ناقابل قبول ہے۔
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ یونیسکو کو فوری طور پر اس مسئلے پر کارروائی کرنی چاہیے تاکہ ایران کی تاریخ اور ثقافت کو بچایا جا سکے۔













